راجستھان: عالمی وباء کورونا کے پیش نظر حج 2021 کے لیے محض ساڑھے پندرہ سو ہی فارم بھرے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 25 سال میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب اتنے کم فارم حج کمیٹی کو حاصل ہوئے ہیں۔
اس تعلق سے جے پور حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کے دو ماہ میں ساڑھے پندرہ سو کے قریب ہی آن لائن فارم حج کمیٹی کو حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج کو لے کر عائد پابندیوں کی وجہ اور حج کے پیسوں میں اضافہ کرنا اور حج کے ارکان میں ترمیم کرنا حج فارم میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2021 میں حج کے سفر پر جانے والے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگا کر روانہ کیا جائے گا۔