اکیس اپریل کو درگاہ زیارت کے لیے پہنچے قمر الدین انصاری بتاتے ہیں وہ بہار کے نوادہ شیو پورہ کے مقامی ہے، اجمیر شریف اپنے تین بچوں اور اہلیہ کے ساتھ آئے تھے، کرفیو کے بعد سے ان کی پوری فیملی لوک ڈاؤن میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ گھر نہیں لوٹ سکے۔
قمرالدین بتاتے ہیں کہ ان کی سولہ سال کی بیٹی رفتہ ارباب کی طبیعت بگڑنے پر ہوٹل مولا علی منزل سے ہسپتال لے کر پہنچتے اس سے پہلے ہی اس نے دم توڑ دیا۔
انصاری نے بتایا کی ایک مہینے پہلے رفتہ کو بودڑی کا مرض ہوا تھا اور وہ ٹھیک بھی ہو گئی تھی۔
میڈیکل جیورسٹ ڈاکٹر نیہا تنور نے بتایا کہ مرحومہ کی کورونا جانچ کی گئی ہے جس کا ابھی آنے کا انتظار ہے۔