فیروزآباد: راجستھان کے ضلع دھولپور علاقے کے برولی گاؤں کے نزدک ہفتہ کے روز بولیرو اور ویگنار کار کے درمیان ہوئے تصادم میں اترپردیش میں فیروزآباد کے محلہ رام نگر کے رہائشی چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ چارو افراد کیلا دیوی کے درشن کے لئے کرولی گئے تھے۔درشن کر کے کار کے ذریعہ فیروزآباد گھر واپس آرہے تھے۔ تبھی سامنے سے آرہی تیز رفتار بولیرو گاڑی سے ان کی ویگنار کار میں ٹکر مار دی گئی۔
مزید پڑھیں:
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے اور ویگنار میں سوار 5 میں سے 4 رتیش، اروند، دویندر اور پرمود کی موت ہوگئی جبکہ پروین کمار شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔