جے پور: راجستھان کے دوسہ میں چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم سب انسپکٹر (ایس آئی) کو پولیس سروس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی پی اومیش مشرا نے اس پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد جے پور رینج کے آئی جی امیش چند دتہ نے ملزم ایس آئی بھوپیندر سنگھ کو ہفتہ کی رات پولیس سروس سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
دراصل، یہ معاملہ جمعہ کو دوسہ میں سامنے آیا، جہاں 54 سالہ ایس آئی بھوپیندر سنگھ نے چار سال کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واقعے کی خبر پھیلنے کے بعد مقامی لوگوں نے زبردست ہنگامہ کیا۔ اس واقعے کے بعد ملزم بھوپیندر سنگھ نے خود کو تھانے کے ایک کمرے میں بند کر لیا تھا۔ مشتعل لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا، ملزم کو گھسیٹ کر باہر چوراہے پر لے گئے اور اس کی خوب پٹائی کی۔
مزید پڑھیں: آگرہ کے برہما کماری آشرم میں دو بہنوں کی خودکشی
Robbery on Highways in South Africa افریقہ میں وزیر اور باڈی گارڈز لوٹ کا شکار
دراصل جب لڑکی کے والد جب اس گھناؤنی واردات کی کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن گئے تو وہاں کچھ لوگوں نے ان کی پٹائی کی۔ اس دوران ان کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا۔ اس سے ناراض لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا اور زبردست مظاہرہ کیا۔ دوسہ ایس پی وندیتا رانا کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایس آئی بھوپیندر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ دفعہ 164 کے تحت متاثرہ بچی کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اب اس معاملے کے ملزم ایس آئی بھوپیندر سنگھ کو پولیس سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔