ETV Bharat / state

Hazrat Khwaja Fakhruddin Chishti اجمیر درگاہ سے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کیلئے چادروں کا جلوس روانہ - شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ

بعد نماز جمعہ اجمیر شریف کی درگاہ کی جانب سے سروڑ شریف کے لیے چادر کا جلوس روانہ ہوا۔ اس موقعے پر درگاہ کا احاطہ صوفیانہ قوالی اور حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ایک طرف زائرین کا ہجوم اور دوسری طرف ملنگوں کا کمال اس موقعے پر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر رہا تھا۔ Hazrat Khwaja Fakhruddin Chishti

Dargah Ajmer Sharif Send Chadar To Hazrat Khwaja Fakharuddin Chishti

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 11:46 AM IST

Updated : Feb 25, 2023, 11:59 AM IST

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ سے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کے لئے چاروں کا جلوس

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ سے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کے لیے چادروں کا جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر دوپہر حضرت خواجہ بزرگ کے مزار مبارک کی خدمت کے بعد درگاہ احاطہ نور کے احاطے میں صوفیانہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں شاہی قوال اختر حسین امجد حسین نے منقبت کا منظر پیش کیا۔ اس محفل میں انجمن سید زادگان اور انجمن شیخ زادگان کے خادم موجود تھے۔اس جلوس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں غرض یہ کہ سب نے شرکت کی۔ بڑی عقیدت کے ساتھ بیگمی دلان سے چادر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ چادر اتوار کو حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے حضرت بابا فخرالدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقعے پر چڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Web Series Suno Point to Zero Team: اداکار مصور حسین نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کی بارگاہ میں حاضری دی
چادر درگاہ سے نظام گیٹ، نالہ بازار، مدار گیٹ سے ہوتی ہوئی اجمیر ریلوے اسٹیشن پہنچی، جہاں سے چادر کو سڑک کے راستے بس کے ذریعہ سرواڑ شریف بھیجا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں عقیدت مند بھی پیدل ہی سرواڑ شریف عرس کے لیے روانہ ہوئے۔ خادموں کی انجمن کی جانب سے حضرت خواجہ فخر الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں یہ چادر کا جوس پہنچتا ہے۔ قدیم رسم و رواج کے مطابق چادر پوشی اور چشتیہ سلسلہ کا شجرہ پڑھا جاتا ہے۔ 6 شعبان کو عرس کے کل کی رسم ادا کی جائے گی جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین شرکت کریں گے۔

Last Updated : Feb 25, 2023, 11:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.