ریاست راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران پائلٹ کے حامی مانے جانے والے دانش ابرار نے کہا ہے کہ سچن پائلٹ پارٹی کے بڑے اور اہم رہنما ہیں۔ اگر وہ ناراض ہے تو انہیں منانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ وہیں اگر کانگریس پارٹی کی بات آئے گی تو میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ کانگریس پارٹی کے اہم اور سینئر رہنما ہیں ۔
دانش ابرار نے اتوار کے روز اشوک گہلوت کی حمایت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں۔
دانش ابرار نے کہا کہ 'بطور صدر میری اکثر ان سے بات ہوتی رہتی ہے، پارٹی میں آپسی ناراضگی ہوسکتی ہے کیونکہ پارٹی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ لیکن اگر پارٹی کے جھنڈے کی بات ہوگی تو میں کانگریس پارٹی کے ساتھ جاؤں گا۔'
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کانگریس پارٹی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے ایسے میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔'
وہیں کانگریس رہنما اویناش پانڈے، رندیپ سرجے والا اور اجے ماکن وزیر اعلی کی رہائش گاہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ سے تبادلہ خیال کیا۔