ETV Bharat / state

عوام کو آئینی حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ڈانڈی یاترا - مدرسہ پیرا ٹیچر

بھارت کے آئین نے ہندوستان کے ہر ایک شخص کو متعدد حقوق دیے ہیں لیکن آج بھی لوگوں کو ان حقوق کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اکثر لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے اور ان کی آواز کو دبایا جاتا ہے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عوام کے ان حقوق کو ان کو بتانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Dandi Yatra to make people aware of constitutional rights in Rajasthan
عوام کو آئینی حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ڈانڈی یاترا
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 3:29 PM IST

ریاست راجستھان کے رہنے والے شمشیر بھالو خان عوام کو ان کے حقوق کے بارے میں بتانے کے لئے راجستھان کے چورو ضلع سے ڈانڈی یاترا نکال رہے ہیں۔ یہ وہی شمشیر بھالو خان ہیں جنہوں نے راجستھان میں گذشتہ ایک برس قبل چورو ضلع میں سرکاری ملازم رہتے ہوئے اردو کی زبوں حالی پر گاندھیائی طریقے سے ریاستی گہلوت حکومت کے خلاف مہم چلائی تھی۔

عوام کو آئینی حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے ڈانڈی یاترا

اس مہم کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے شمشیر بھالو خان کو یہ بھروسہ دیا گیا تھا کہ آپ کے مطالبات کی جانب توجہ دی جائے گی، لیکن ایک برس مکمل ہونے کے باوجود مطالبات کی جانب توجہ نہیں دینے کی وجہ سے شمشیر بھالو خان نے تہیہ کیا کہ وہ عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کریں گے جس کے لیے وہ ڈانڈی یاترا کا راستہ اختیار کریں گے۔

یہ یاترا رواں برس یکم نومبر کو راجستھان ضلع چورو سے روانہ ہوئی تھی، جو ناگور، اجمیر، راجسمند، ادے پور ہوتی ہوئی ڈانڈی پہنچے گی۔ یہ یاترا 1090 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ راجستھان کے جن مقامات سے بھی یہ یاترا گزر رہی ہے وہاں پر مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے استقبال بھی کیا جا رہا ہے۔

شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں یہ وعدہ کیا تھا کہ ہم مدرسہ پیرا ٹیچر کو مستقل کریں گے لیکن دو برس مکمل ہونے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی اس لیے ڈانڈی یاترا مکمل ہونے کے بعد میں ہم ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.