ETV Bharat / state

راجستھان کے باران میں فرقہ وارانہ تصادم، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل - ملزمان کے خلاف کارروائی

پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز راجستھان کے باران ضلع کے چھبرا قصبے میں الگ الگ برادریوں کے دو گروپز نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور چھ دکانوں کو آگ لگانے کے بعد آس پاس کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے شام کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا اور بعد میں ڈویژنل کمشنر نے انٹرنیٹ معطل کرنے کا اعلان کیا۔

راجستھان کے باران میں فرقہ وارانہ تصادم، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 9:03 AM IST

Updated : Apr 12, 2021, 10:42 AM IST

اتوار کے روز راجستھان کے باران ضلع کے چھبرا قصبے میں کرفیو نافذ تھا اور انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں، یہاں فرقہ وارانہ جھڑپ شروع ہوگئی جس سے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ، جبکہ دیگر دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔

راجستھان کے باران میں فرقہ وارانہ تصادم، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ معطل

انسپکٹر جنرل پولیس، ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت اعلی عہدیداران کا ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز الگ الگ برادریوں کے دو گروپز نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور چھ دکانوں کو آگ لگانے کے بعد آس پاس کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ کچھ دکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا اور پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔

باران، سائٹ سپرنٹنڈنٹ، ونییت بنسل نے بتایا ، "صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ ہجوم کی طرف سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور ہم صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

ڈسٹرکٹ کلکٹر نے شام کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا اور بعد میں ڈویژنل کمشنر نے انٹرنیٹ معطل کرنے کا اعلان کیا۔

اتوار کی جھڑپ ہفتہ کے روز پیش آنے والے ایک واقعے کی توسیع تھی، جب احمد پورہ کے رہائشی کو پھل خریدنے کے دوران غلط قسم کے تبصرے کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملہ اس وقت بڑھتا چلا گیا جب ایک دوسرے گروپ نے تیز دھار والے ہتھیار نکالے۔ وہاں موجود دکانداروں نے مداخلت کی لیکن اس دوران دو افراد زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔

واقعے کے بعد لوگ مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تین نوجوانوں سے تفتیش کی اور انہیں تحویل میں لیا۔

تاہم، اتوار کے روز، اسی علاقے میں چند افراد جمع ہوئے تھے جبکہ دوسری جماعتوں کے لوگ بھی وہاں آئے تھے۔ جب دونوں جماعتوں کے ممبر آمنے سامنے ہوئے تو انہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا اور معاملہ آتش زنی اور لوٹ مار کے ساتھ بڑھتا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچنے سے قبل فائر بریگیڈ کے عملے کو بھی وہاں طلب کیا تھا اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو تحویل میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Apr 12, 2021, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.