انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک مختلف خرید ایجنسیوں کے ذریعے 99990 میٹرک ٹن گیہوں کی خرید کی جا چکی ہے۔
ان میں سے اب تک ضلع نوح میوات کی پونہانہ اناج منڈی میں سب سے زیادہ 48766 میٹرک ٹن خریدا گیا ہے۔
جس میں ایف سی آئی کے ذریعے 13271 جبکہ ہیفیڈ کے ذریعے 35495 میٹرک ٹن کی خرید کی کی گئی ہے۔نوح تاؤڈو اور فیروزپورجھرکا میں ہریانہ وئیر ہاؤس بھی خرید ایجنسی کے طور پر شامل ہے۔
غور طلب ہے کہ ہریانہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 48 گھنٹے میں گیہوں کی رقم ادا کی جائے گی لیکن کسانوں کی طرف یہ شکایت بھی مارکیٹ کمیٹی نوح میں درج کرائی گئی ہے کہ حکومت کے ذریعے بیشتر کسانوں کی فصل خرید کے بعد 48 گھنٹے سے زیادہ ایک ہفتہ تک رقم ادائیگی نہیں ہو سکی ہے۔
حالانکہ حکومت نے ادائیگی میں دیری ہونے کے بعد سود دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس شکایت کے متعلق آڈھتیوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مکمل اناج جب تک خرید ایجنسی کو نہیں ہہنچ جاتا تب تک خرید ایجنسی ادائیگی کا عمل شروع نہیں کرتی اسی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوجاتی ہے۔