ریاست راجستھان کے ضلع سوئی مادھو پور کے کھنڈر قصبہ میں گنجان آبادی والے علاقے میں مگرمچھ کو گھومتے ہوئے دیکھا۔
مگرمچھ دیکھنے کے بعد لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ لوگوں نے اس کے بارے میں محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بہت کوششوں کے بعد مگرمچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم مگرمچھ کو جنگل میں لے گئی اور اسے چھوڑ دیا۔ دیہاتیوں کے مطابق کھنڈر شہر کے چھپر کالونی میں گذشتہ رات آٹھ بجے کھنڈر سوئی مادھو پور روڈ پر جنگل میں واقع تالاب سے مگرمچھ نکلا اور ایک دیوار سے لگ کر بیٹھ گیا۔
جب وہاں سے سفر کرنے والے راہگیروں نے مگرمچھ کو دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے۔ آبادی میں مگرمچھ کی آمد کی اطلاع آگ کی طرح پھیل گئی۔ واقعے کی جگہ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اطلاع پر محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو وہاں سے ہٹادیا۔
بعد میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بہت کوششوں کے بعد اس کے منہ پر کپڑا ڈال کر اور اس کے داتوں کو لکڑی سے دبانے کے بعد مگرمچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد مگرمچھ کو جنگل کے تالاب میں بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔