سی ایم ایچ او ڈاکٹر بی ایل مینا نے بتایا کہ دوپہر میں کل 117 نمونے کی رپورٹ آئی، جس میں دو مثبت پائے گئے ہیں، باقی 115 نگیٹو ہیں۔
کل دیر رات آئی رپورٹ میں بھی چار مثبت پائے گئے تھے۔پی بی ایم ہسپتال کے ڈی وارڈ میں فی الحال بیکانیر کے 23 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء راجستھان میں بیکانیر کے پی بی ایم ہسپتال میں داخل کورونا متاثرہ 10 مریضوں کو مکمل طور پر صحت مند ہونے پر آج چھٹی دے دی گئی۔
سردار پٹیل میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایس راٹھور نے بتایا کہ ایڈیشنل پرنسپل اور میڈیسن شعبہ کے صدر ڈاکٹر ایل اے گوری، یونٹ کے انچارج ڈاکٹر سنجے کوچرن سمیت علاج میں لگے ڈاکٹرسنرسیز کی پوری ٹیم نے پرجوش انداز میں نصیحت کرتے ہوئے ان مریضوں کو رخصت کیا۔
مریض بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے روانہ ہوئے۔