ETV Bharat / state

راجستھان: ایک کروڑ 94 لاکھ 22 ہزار سے زائد کورونا ٹیکے لگے - گزشتہ 12 جون کو پہلی خوراک کے دو لاکھ

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے جا رہے ویکسینیشن کے تحت اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 22 ہزار سے زائد کورونا ٹیکے لگ چکے ہیں۔

راجستھان میں عالمی وبا
راجستھان میں عالمی وبا
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 2:05 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلے اور دوسرے ایک کروڑ 94 لاکھ 22 ہزار 370 ٹیکے لگ چکے ہیں، ان میں سے 74 ہزار 138 ٹیکے نجی اسپتالوں اور مختلف اداروں میں لگائے گئے۔ ہفتے کے روز دو لاکھ 85 ہزار 722 ٹیکے لگے جس میں سب سے زائد دو لاکھ 47 ہزار 542 ٹیکے 18 سے 44 برس کی عمر کے لوگوں کو لگائے گئے ہیں۔

اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 98 پہلی خوراک جبکہ 34 لاکھ 74 ہزار 272 دوسری خوراک شامل ہے۔ گزشتہ 12 جون کو پہلی خوراک کے دو لاکھ 72 ہزار 696 جبکہ 13 ہزار 26 افراد کو دوسری خوراک لگی ۔

اس دوران 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو 54 لاکھ 91 ہزار 449 پہلی اور 17 لاکھ 67 ہزار 229 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ ہفتے کے روز اس عمر کے 3912 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک لگی جبکہ 5350 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔

راجستھان میں عالمی وبا
راجستھان میں عالمی وبا

اسی طرح 45 سے 59 سال کی عمر کے 60 لاکھ 37 ہزار 292 افراد کو پہلی جبکہ نو لاکھ 16 ہزار 124 افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔ 12 جون کو 45 سے 59 سال کی عمر کے 20 ہزار 993 افراد کو پہلی خوراک جبکہ 6692 افراد نے دوسری خوراک لی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.