ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کیا روبوٹ نرس کا کام کر سکتا ہے؟ - کیا روبوٹ نرس کا کام کر سکتا ہے

ڈاکٹروں کی صحت کو لگاتار ہو رہے نقصانات کے بعد راجستھان کے ایک سرکاری ہسپتال میں روبوٹ پہنچایا گیا ہے جو کورونا وائرس متاثرین تک کھانا و ادویات پہنچائے گا۔

robot
robot
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 8:42 PM IST

ریاست راجستھان کے اس ہسپتال میں ٹرائل کے طور پر روبوٹ کی مدد سے کورونا وائرس سے متاثرین افراد کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

اب اگر ہسپتال میں اس روبوٹ کا ٹرائل کامیاب رہا تو اس روبوٹ کو الگ الگ مریضوں تک کھانا پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بہت ساری خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ہسپتال میں کووڈ-19 متاثرین سے ڈاکٹرز بھی انفیکٹڈ ہو رہے ہیں، ایسے موقع پر یہ روبوٹ کافی مدد دے سکتا ہے۔

راجستھان کے ایس ایم ایس ہسپتال کی سپرینٹینڈینٹ ڈاکٹر ڈی ایس مینا نے کہا 'ایک غیر سرکاری کمپنی نے ہم سے رجوع کیا تھا، انہوں نے ایک روبوٹ دکھایا جو مریضوں تک کھانا و ادویات پہنچا سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا 'اس روبوٹ کا اب ہم ٹرائل کر رہے ہیں اور اس پر ایک کمیٹی بھی بٹھائی گئی ہے جو دیکھے گی کہ یہ روبوٹ کامیاب ثابت ہوتا ہے یا نہیں'۔

ڈاکٹر مینا نے کہا 'یہ ایک اچھی پہل ہے، ڈاکٹروں اور نرسوں کو ہمیشہ انفیکشن کا خطرہ رہتا ہے'۔

روبوٹ بنانے والی کمپنی کلب فرسٹ کا کہنا ہے 'ہم نے اس روبوٹ کا رستراں میں بھی تجربہ کیا ہے'۔

روبوٹ کے ڈیولیپر بھونیش مشرا کا کہنا ہے 'ایس ایم ایس ہسپتال میں یہ روبوٹ 'آرٹیفیشل انٹیلی جینس' اور 'انٹرنیٹ آف تھنگس' کے ذریعے اپنا کام کرے گا، اور اسے فلور پر لائنس کی ضرورت نہیں پڑتی یہ اپنا راستہ خد تیار کرتا ہے اور اس کے حساب سے چلتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'یہ روبوٹ لفٹ کے ذریعے ہسپتال کے اوپر کے مالوں میں جا سکتا ہے اور جب اس میں چارج ختم ہوگا یہ خد چارجنگ پوئنٹ تک جائے گا اور اپنے آپ کو چارج کرے گا'۔

مشرا نے کہا 'ہماری کمپنی نے روبوٹ کو 'کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلیٹی' کے تحت ہسپتال کو دیا ہے اور ہم نے اس روبوٹ کو 'میک ان انڈیا' مہم کے تحت جے پور میں بنایا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.