ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ٹریفک پولیس کا عوام کو انوکھے طریقے سے پیغام - sanga neri gate

کرونا وائرس کے پیش نظر راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بھوپندر سنگھ کی جانب سے آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار بنا ماسک کے اپنی ڈیوٹی پر نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ کسی سے ہاتھ ملائے گا۔

ٹرافک پولیس کا عوام کو انوکھے طریقے سے پیغام

author img

By

Published : Mar 20, 2020, 3:23 PM IST

ریاست کے دارالحکومت جئے پور میں پولیس کے اہلکار نے اس بات خاص طور پر خیال رکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

جے پور کے الگ الگ علاقوں میں تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکار یہاں پر ماسک لگا کر اپنی ڈیوٹی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں اتنا ہی نہیں پولیس کے جوان عام عوام سے کرونا وائرس کو لے کر جو ایڈوائزر ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کے بارے میں بتا بھی رہے ہیں۔

ٹرافک پولیس کا عوام کو انوکھے طریقے سے پیغام

جئے پور کے سانگا نیری گیٹ علاقے میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار شنکر سنگھ بنا ماسک لگا کر گاڑی چلانے والے لوگوں کو ماسک دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور جو افراد بنا ماسک پہنے گاڑی چلارہے ہیں پولیس انھیں ماسک لگانے کی ہدایت دیتی بھی نظر آرہی ہے ساتھ ہی سینیٹائزر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔

ٹرافک پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل در آمد کیا جارہا ہے اور گزشتہ دنوں کی بہ نسبت اب ٹرافک میں کافی کمی دیکھنے کو نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں اور بیرون ممالک و بیرون ریاستوں سے آئے لوگوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.