ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہیں جودھ پور میں کورونا کے 6 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔سبھی پوزیٹیو مریضوں کو علاج کے لیے متھورا داس متھور ہسپتال میں جاری ہے۔
وہیں جمعہ کے روز ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں 2 مریض تفریح کرتے ہوئے نظر آئے، ساتھ ہی تفریح کا ویڈیو دونوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ای ٹی وی بھارت اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دو دوست ہسپتال کے آئی سوکلیشن وارڈ میں تفریح کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں،مینک اور چندر بھان دونوں ہی دوست ہے دونوں مریض لندن میں رہتے تھے اور ایک ساتھ بھارت آئے تھے۔
واضح رہے کہ چوپاسنی ہاؤسنگ بورڈ کے رہنے والے مینک پروہیت کی رپورٹ 26 مارچ کو مثبت آئی تھی، جب کہ چندربھان جو بی جے ایس کالونی کا رہنے والا ہے۔اس کی رپورٹ جمعہ کو مثبت آئی ہے۔ دونوں متھورا داس متھور ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں داخل ہیں، یہ ویڈیو چندربھان بنا رہا ہے جو مینک سے لگاتار سوال بھی کرتا ہے۔
وہ کہہ رہے ہیں، کھانے کی دال بہت شاندار ہے اور میرا ہاضمہ بھی اچھا ہوگیا ہے، اس کے بعد چندربھان کہتا ہے کہ کیا آپ ٹھیک ہونے کے باوجود بھی یہاں رہنا پسند کریں گے تو وہ کہتا ہے کہ ہاں بلکل، اس کے بعد دنوں کہتے ہیں، 'گو کورونا'،کورونا گو'۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں مثبت مریضوں کے اہلخانہ کو بھی جمعہ کے روز شہر سے دور قرنطینہ سینٹر لے جایا گیا تھا۔جہاں گھر سے نکلنے میں ہی ان کے اہلخانہ نے انکار کیا تھا، پولیس کو بلاکر انہیں نکالنا پڑا۔