ETV Bharat / state

راجستھان سکریٹریٹ کے وار روم کا ایک افسر کورونا متاثر - راجستھان وار روم

ریاست راجستھان میں کورونا کا قہر تھم نہیں رہا ہے۔جمعہ کے روز ریاست میں کورونا کے 289 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ چار لوگوں کی موت بھی واقع ہوگئی ۔اس دوران 429 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔جمعہ کو جئے پور سکریٹریٹ کی ایس ایس او عمارت کے چوتھے کلاس کا ایک ملازم کورونا متاثر پایا گیا ۔یہرپورٹ آنے کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔جس کے بعد ایس ایس او عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔

راجستھان سکریٹریٹ کے وار روم کا ایک افسر کورونا متاثر

author img

By

Published : May 30, 2020, 6:16 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں واقع گورننس سکریٹریٹ بھی اب کورونا سے محفوظ نہیں ہے،سکریٹریٹ کے ایک افسر میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ افسر سکریٹریٹ کے وار روم میں کام کررہا ہے۔سکریٹریٹ کا یہ وار روم لائبریری میں واقع ہے، اس روم کے ذریعہ ہی پوری ریاست کی نگرانی کی جاتی ہے۔

راجستھان سکریٹریٹ کے وار روم کا ایک افسر کورونا متاثر

اس وار روم کی ذمہ داری متعدد اعلی عہدیداروں کو دی گئی ہے۔اسی وار روم کے ذریعہ ہی ہر روز ریاست مٰیں پھیل رہے کورونا انفیکشن سے متعلق پیدا ہورہی صورتحال پر نگاہ رکھی جاتی ہے۔وار روم میں کورونا مثب مریض ملنے کے بعد سکریٹریٹ میں افراتفری کا ماحول ہے۔نگر نگم کی گاڑیوں نے سکریٹریٹ کی عمارتوں میں سوڈیم ہائپوکلورائیڈ کا چھڑکاؤ کیا ہے ساتھ ہی ہر کمرے کو سینیٹائز بھی کرایا گیا ہے۔

دراصل جمعہ کے روز ایس ایس او عمارت میں کام کررہے چوتھے کلاس کے ملازم کی ماں کی موت واقع ہوگئی تھی، جانچ رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ ہلاک شدہ خاتون کورونا مرض سے متاثر تھی، جس کے بعد ایس ایس عمارت کی دوسری منزل کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا اور آبپاشی والے علاقوں کی ترقی کے لیے کام کررہے 17 ملازمین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی سکریٹریٹ میں کام کررہے ایک کورونا مثبت ملازم کی موت واقع ہوچکی ہے۔ان سب کے درمیان سکریٹریٹ ملازمین میں خوف کا ماحول ہے۔اسی ڈر کو ختم کرنے اور بھروسہ قائم کرنے کے لیے پورے سکریٹریٹ کو سینیٹائز کرایا گیا۔اس سے پہلے بھی تین بار سکریٹریٹ کو سینیٹائز کرایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ وار روم سکریٹریٹ کی لائبریری میں واقع ہے، اس روم کی مدد سے پوری ریاست کی نگرانی کی جاتی ہے۔ساکیت اسپتال میں جانچ کے دوران ایک افسر کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے، فی الحال افسر کو پرتاپ نگر میں واقع آر یو ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کو ہوم قرنطینہ رکھا گیا ہے۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں کورونا مثبت افسر ایڈیشنل چیف انجینئر (الیکٹریکل) کے عہدے پر فائز ہے، فی الحال وہ راجکوم میں ڈیپوٹیشن پر ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.