ETV Bharat / state

جے پور: عید کی خوشیاں ماند، علاقے میں سناٹے کی حکمرانی

author img

By

Published : May 10, 2021, 11:14 AM IST

جے پور کے رام گنج علاقے میں رمضان کے آخری عشرے کے شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں بھی شروع ہو جایا کرتی تھیں۔ اس علاقے میں شب قدر سے ہی بازاروں اور مساجد میں رونقیں ہوا کرتی تھیں لیکن اس بار دوسری مرتبہ ایسا ہوا جب ہر طرف خاموشی نظر آ رہی ہے۔ کوئی چہل پہل نہیں بلکہ لوگوں میں خوف ہے، ہراس ہے۔

جے پور: عید کی آمد آمد، علاقے میں خاموشی

رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا تیسرا اور آخری عشرہ چل رہا ہے، اس آخری عشرے کے آخری دنوں میں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں عید کی تیاریاں شروع ہو جایا کرتی تھیں۔ اس علاقے میں پہلی شب قدر سے ہی بازاروں اور مساجد میں رونقیں ہوا کرتی تھیں لیکن اس بار دوسری مرتبہ ایسا ہوا جب اس پورے علاقے میں سناٹے کی حکمرانی ہے۔

اس علاقے میں آنے والے سبھی راستوں کو پولیس کی جانب سے بیریکیٹس لگا کر بند کر دیا گیا ہے، پورے علاقے میں پولیس کے جوان تعینات ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔ یہاں کے مقامی باشندے گھروں میں ہی بند ہیں۔ حکومت کی جانب سے جو بھی گائیڈ لائن جاری کی جارہی ہیں، اس کا علاقے کے باشندے پوری طرح سے خیال رکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پیر کے روز صبح پانچ بجے سے راجستھان حکومت کی جانب سے ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، یہ لاک ڈاؤن آج سے لے کر 24 مئی تک مسلسل جاری رہے گا۔ اس لاک ڈاؤن کو لے کر پولیس کو سخت ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.