راجستھان کے اجمیر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اجمیر میں سب سے زیادہ 2275 کورونا پسیٹیو مریض پائے گئے ہیں، جن میں اب تک 55 مریضوں کی جان جا چکی ہے۔
آج صبح دس بجے تک 33 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے شہریوں میں خوف وہراس اور دہشت کا ماحول ہے،ایسے میں اب اجمیرضلع انتظامیہ نے کشن گڑھ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جہاں سخت پابندیوں کے ساتھ کرفیو رہےگا۔