ETV Bharat / state

جےپور:کورونا وبا سے تحفظ کے لئے بیداری مہم

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 6:25 PM IST

جے پور میں کورونا وبا کے پیش نظر لاپرواہی کررہے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے آج جے پور کے آہنگران کالج کی بچیوں نے ایک ریلی نکالی اور عوام کے درمیان مفت ماسک تقسیم کیے۔

جےپور:کورونا وبا سے تحفظ کے لئے بیداری مہم
جےپور:کورونا وبا سے تحفظ کے لئے بیداری مہم

ریاست راجستھان کے جے پور میں کورونا وبا کے پیش نظر لاپرواہی کررہے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے آج جے پور کے آہنگران کالج کی بچیوں نے ایک ریلی نکالی اور عوام کے درمیان مفت ماسک تقسیم کیے۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے متعدد ایڈوائزری جاری کیے گئے تھے جس میں لوگوں کو ماسک، سینیٹائزر اور عوامی دوری کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ لیکن ملک میں لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی لوگوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاپرواہی شروع کردی، جس سے ملک میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ویڈیو

اس کو دیکھتے ہوئے آج جے پور کے آہنگران کالج کی بچیوں کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں تختیوں اور پوسٹروں کے ذریعے کورونا کے تعلق سے عوام کو بیدار کرتے ہوئے ماسک تقسیم کئے گئے۔

وہیں اس کالج میں تعلیم حاصل کر رہی طالبہ سمن فاطمہ نے کہا کہ 'اس پروگرام کے پیچھے کورونا وباء سے عوام کو بیدار کرنا ہے تاکہ لوگ کورونا وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ وہیں اس مہم کی تعریف کرتے ہوئے راجستان پولیس محکمہ کے اعلی افسران نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بھی مسلسل لوگوں بیدار کیا جارہا ہے اور لاپرواہی کررہے لوگوں پر کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.