ETV Bharat / state

راجستھان میں مسلسل بارش، کئی علاقوں میں پانی جمع - اردو نیوز راجستھان

مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے راجستھان کے تالاب، ندی، ڈیمز اور نہریں بھر چکی ہے، کئی ڈیمزکے دروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔

راجستھان میں مسلسل بارش، کئی علاقوں میں پانی جمع

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 5:11 PM IST

راجستھان میں بارش کا دور مسلسل جاری ہے۔ مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، وہی کئی علاقوں میں باڑ کے حالات بھی نظر آرہے ہیں۔

راجستھان میں مسلسل بارش، کئی علاقوں میں پانی جمع

مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے راجستھان کے تالاب، ندی، ڈیم اور نہریں بھر چکی ہے، اس لئے راجستھان کے کئی ڈیم کے دروازوں کو بھی کھولا جا چکا ہے۔

ڈیم کے دروازے کھولنے کی وجہ سے جہاں جہاں پر بھی عوام کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہاں پر ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بھی بھیجا جا چکا ہے، ٹونک پانی محکمے کے افسر شرون کماوت کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین چار روز میں بارش زبردست ہوئی ہے، 30 میں سے 9 ڈیم اور بھر چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی بھر چکا ہے۔ اگر اسی طرح سے اچھی بارش ہوتی رہی تو جتنے بھی ڈیم خالی ہے وہ پوری طرح سے بھر جائیں گے۔ افسر نے کہا کہ 'ہم لوگوں کو پوری امید ہے کی آنے والے وقت میں اور بھی اچھی بارش ہوگی'

یہ بھی پڑھیں:جےپور: بارش سے قبروں کو نقصان پہنچا

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت بھی عوام سے اپیل کی ہےکہ کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی نہ کریں، اپنی حفاظت کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ بنا ضرورت کسی بھی طرح سے کوئی بھی باہر نہ نکلے، وہیں کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کی جانب سے کانگریس کارکنان کو کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوام کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.