راجستھان کے شہر اجمیر میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اجمیر میں اب تک 38 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اجمیر میں 18 جولائی کو 142 کورونا وائرس کے مریض پائے گئے تو وہیں 19 جولائی کو 132 مثبت مریض سامنے آئے۔
آپ کو بتا دیں کہ اجمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات مریضوں کی موت ہو چکی ہے، وہیں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کیسز میں مزید اضافہ کی وجہ سے ڈر کا ماحول ہے
ضلع اجمیر میں جس طرح کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ لوگوں سے احتیاتی تدابیر پر عمل کرانے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ راجستھان میں اب تک 28 ہزار 500 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 553 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
وہیں 21 ہزار 144 افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔