کوٹہ میں کورونا وائرس سے 775 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں آج کے 6 افراد شامل ہیں۔
دو دن قبل ایس پی آفس میں تعینات کانسٹیبل کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان پولیس کے انٹلیجنس سسٹم پرسوالیہ نشان
آج صبح رپورٹ آنے سے پہلے ہی کانسٹیبل ایس پی آفس ڈیوٹی کرنے پہنچ گئے تھے۔ انہیں فون آیا کہ وہ کورونا مثبت ہیں۔
اس کے بعد پولیس اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا جس کی وجہ سے پورے ایس پی آفس میں افرا تفری پیدا ہوگئی۔