ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا الور میں داخل ہوئی - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح دوسہ ضلع کے باڑھ ناگواس سے دوبارہ شروع ہوئی اور تقریبا صبح ساڑھے نو بجے ضلع الور میں داخل ہوئی۔ Bharat Jodo Yatra enter Alwar

بھارت جوڑو یاترا الور میں داخل ہوئی
بھارت جوڑو یاترا الور میں داخل ہوئی
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 11:13 AM IST

الور: کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح تقریباً 9.30 بجے الور ضلع میں داخل ہوئی جہاں بھارت جوڑو یاترا کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یاترا الور ضلع میں سوریر کی دھانی میں داخل ہوئی جہاں راہل گاندھی اور ان کے ساتھ آنے والے بھارت یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ یاترا دوسہ ضلع کے کولانہ کورٹ کے قریب باندیکوئی سے تقریباً 13 کلومیٹر کا سفر طے کر کے سوریر کی دھانی پہنچی جہاں یاترا کا دوپہر کا آرام ہوگا اور یاترا سے وابستہ لوگ لنچ کریں گے۔ اس کے بعد راہل گاندھی ملاکھیڑا میں منعقدہ جلسہ عام میں پہنچیں گے۔ Bharat Jodo Yatra entered Alwar From Dausa

ملاکھیڑا میں راہل گاندھی کی بڑی میٹنگ ہوگی جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا سمیت کئی صوبوں کے سابق وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی کی میٹنگ کے لیے اسٹیج تیار ہے اور جلسہ ہونا ہے اس کیمپس کو پولس نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ سون پور کے قریب ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، یہاں سے باہر سے آنے والے کانگریس کے قومی لیڈر پہنچیں گے۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے تقریباً 50 داخلی راستے بنائے گئے ہیں، ان داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں، وہاں سے گزرنے کے بعد ہی داخلہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تیس جنوری کو کشمیر میں ختم ہوگی

بھارت یاترا کے حفاظتی انتظامات کے لئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بیجو جارج جوزف، جے پور رینج کے آئی جی امیش چندرا، پولیس سپرنٹنڈنٹ الور تیجسونی گوتم، پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیواڑی شانتنو کمار سنگھ سمیت تقریباً ایک درجن آئی پی ایس افسران کو الور میں تعینات کیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے نظام میں کوئی کوتاہی نہ ہو اس لئے چپے چپے پر پولس کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً تین ہزار پولیس اہلکاربھارت جوڑو یاترا کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ جلسہ میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے مالاکھیڑا میں تقریباً دو درجن مقامات پر پارکنگ بنائی گئی ہے اور وہ اپنی گاڑیاں پارکنگ میں ہی پارک کرنے کے بعد پنڈال تک جا سکیں گے۔ دوسری جانب سکندرہ سے الور تک آج بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع رہے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.