ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے سو دن مکمل - بھارت جوڑو یاترا دوسہ سے دوبارہ شروع ہوئی

راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا کا آج 100واں دن ہے۔ بھارت جوڑو یاترا آج راجستھان کے ضلع دوسہ کے نانگل راجاوتان میں مینا ہائی کورٹ سے شروع ہوئی۔ Bharat Jodo Yatra completed 100 days

بھارت جوڑو یاترا کے سو دن مکمل
بھارت جوڑو یاترا کے سو دن مکمل
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:36 AM IST

دوسہ: کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے آج 100 دن مکمل ہو گئے اور 100 ویں دن راجستھان کے ضلع دوسہ کے نانگل راجاوتان میں مینا ہائی کورٹ سے یاترا صبح چھ بجے شروع ہوئی آج یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر مسٹرراہل گاندھی سمیت دیگر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ یاترا کے دوران لوگوں کا ہجوم امڑپڑا اور راستے میں لوگوں نے یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔ Bharat Jodo Yatra resumes from Dausa

یاترا میں آج بھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، وزراء ہیمارام چودھری اور مراری لال مینا، حکومت کے ڈپٹی چیف وہپ مہیندر چودھری، کانگریس لیڈر رامیشور ڈوڈی، ایم ایل اے کرشنا پونیا اور دیویا مدیرنا سمیت دیگر پارٹی لیڈران مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ آج یاترا ایک ہی مرحلے میں 22 کلو میٹر ہوگی اوروہ اس دوران گری راج دھرن مندر پہنچے گی جہاں دوپہر کا آرام ہوگا لیکن شام کی یاترا نہیں ہوگی۔ اس کے بعد مسٹرراہل گاندھی جے پور جائیں گے جہاں وہ بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر کانگریس کے نئے دفتر میں شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ راجستھان میں یہ ان کی پہلی پریس کانفرنس ہوگی۔ اس کے بعد وہ شام کو ایک محفل موسیقی میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا گاندھی خاندان کی غلطیوں کے پرائسچیت کی یاترا ہے، جے پی نڈا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.