ETV Bharat / state

Congress Youth Wing Rally: جے پور میں یوتھ کانگریس کی مہنگائی کے خلاف ریلی - جے پور یوتھ کانگریس

جے پور(Jaipur) میں مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کی جانب سے ریلی (Congress Youth Wing Rally) نکالی گئی۔ یہ ریلی یوتھ کانگریس کے دفتر سے روانہ ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جےپور کے سول لائنس پھاٹک علاقے میں پہنچی۔ اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔

جے پور میں یوتھ کانگریس نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی
جے پور میں یوتھ کانگریس نے ریلی نکالی
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 6:29 PM IST

ریاست راجستھان(Rajasthan) کے دارالحکومت جے پور(Jaipur) میں آج یوتھ کانگریس (Congress youth wing rally) کی جانب سے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی شکل میں جے پور میں ایک ریلی نکالی گئی۔

یہ ریلی جے پور میں واقع یوتھ کانگریس کے دفتر سے روانہ ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جےپور کے سول لائنس پھاٹک علاقے میں پہنچی۔ اس ریلی میں کثیر تعداد میں کانگریس کے نوجوان کارکنان نے حصہ لیا۔ اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس ریلی میں شامل تمام کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پرچم لے رکھا تھا، وہیں علاقے میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے کثیر تعداد میں پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جے پور: مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج، وزیراعظم کا پتلا نذر آتش

یوتھ کانگریس کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اس سے عوام بہت پریشان ہے۔ حکومت نہ تو مہنگائی کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی روزگار فراہم کر پا رہی ہے۔ وہیں خواتین کی تحفظ پر بھی حکومت مکمل طور سے ناکام ہوئی ہے۔ انہی سارے موضوع کے حوالے سے آج ہم لوگوں کی جانب سے جے پورے میں ایک ریلی نکالی جارہی ہے۔ آئندہ بھی پورے ریاست میں اس طرح کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جے پور میں یوتھ کانگریس نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی

بی جے پی دفتر چھاؤنی میں تبدیل
جہاں ایک جانب یوتھ کانگریس کی جانب سے ریلی نکالی جارہی ہے، وہیں اس دوران بی جے پی دفتر کو پوری طرح سے چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بی جے پی دفتر کے سامنے بھی پولیس کے جوان کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.