ETV Bharat / state

Gehlot Confident of Reforming Govt گڈ گورننس کی وجہ سے راجستھان میں کانگریس کی حکومت دوبارہ بنے گی، گہلوت - کانگریس کی حکومت دوبارہ بنے گی

گہلوت نے کہا کہ بی جے پی کی چار یاترا منعقد کی جا رہی ہیں اور اس کے بڑے لیڈر آ رہے ہیں، لیکن یاترا فلاپ ہو رہی ہے، لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست میں بہترین کام کیا ہے۔

گہلوت
گہلوت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 9:59 PM IST

بھیلواڑہ : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چاروں تبدیلی سنکلپ یاترا کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت نے کئی تاریخی اور عوامی بہبود کی اسکیمیں لاکر اچھی حکمرانی کی اور اس بار کانگریس کی حکومت دہرائے گی۔

گہلوت بدھ کو بھیلواڑہ کے گلاب پورہ میں کسان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی چار یاترا منعقد کی جا رہی ہیں اور اس کے بڑے لیڈر آ رہے ہیں، لیکن یاترا فلاپ ہو رہی ہیں، لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست میں بہترین کام کیا ہے۔ ریاست کا بھیلواڑہ وبائی امراض کے دوران بھی بہترین کام کرنے کے لیے دنیا میں ایک ماڈل بن کر ابھرا تھا۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے پہل کرتے ہوئے اور مفاد عامہ کی صحت بیمہ اسکیم، پرانی پنشن اسکیم سمیت کئی تاریخی اسکیمیں لاکر عوام کو راحت پہنچائی اور آج ملک میں ریاست کی ان اسکیموں کا چرچا اور تعریف ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کاموں کی وجہ سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت دوبارہ آئے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تمام وجوہات کی وجہ سے حکومت دہرائے گی، کیونکہ ریاستی حکومت نے ہمیشہ عام لوگوں کے مفاد میں کام کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مودی حکومت اپوزیشن اتحاد انڈیا کے نام سے ہی خوفزدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد سے کیوں مشکل ہو رہیہے۔ محترمہ سونیا گاندھی کانگریس کی صدر بنیں تھیں تو اس کے فوراً بعد کانگریس کی حکومت بن گئی۔ اب کھڑگے پارٹی کے صدر بن چکے ہیں تو شروعات ہو چکی ہے اور ان کے صدر بننے کے بعد ہماچل پردیش اور کرناٹک میں کانگریس کی حکومتیں بن چکی ہیں اور اب یہ سلسلہ پورے ملک میں جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لال ڈائری کے معاملے پر گہلوت کو استعفیٰ دے کر میدان میں آنا چاہیے، شاہ

وزیراعلیٰ نے ون نیشن ون الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اپوزیشن کو یہ پوچھنے کا حق ہے کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس کیوں بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کیوں بلایا گیا۔ ملک کی حالت خراب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ملک کس سمت جا رہا ہے یا کس طرف جائے گا۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.