ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاستی سطح پر احتجاج

ریاست راجستھان میں سیاسی کشمکش کے درمیان اب تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹر پر کانگریس پارٹی سنیچر کے روز احتجاج کرے گی۔

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:20 PM IST

گویند سنگھ ڈوٹاسرا
گویند سنگھ ڈوٹاسرا

اس بات کا اعلان خود وزیر تعلیم اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے آج گورنر کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ موجودہ وقت میں جو عوام کی حکومت ہیں اس حکومت کو گرانے کے لیے جس طرح سے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کو ناکام کرنے کے لیے ہمارے تمام کانگریس پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

گویند سنگھ ڈوٹاسرا

اس لیے ہفتہ کے روز پورے راجستھان کے ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ کانگریس کا یہ احتجاج جو لوگ ہماری حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہر گاوں اور ہر پنچایت میں اس طرح کا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ اس لیے اس بار بھی جمہوریت کی جیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:جے پور: این ایس یو آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

راجستھان کی حکومت دو خیموں میں بٹی ہوئی نظر آ رہی ہے جن میں ایک خیمہ سچن پائلٹ کو اپنی حمایت دے رہا ہے تو وہیں دوسرا خیمہ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو اپنی حمایت دیتا ہوا نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.