اجمیر: آر ٹی ڈی سی کے چیئرمین راٹھور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس بھاری مارجن سے جیتے گی اور گہلوت وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو راحت دینے کے لئے راجستھان کی کانگریس حکومت نے حال ہی میں مہنگائی ریلیف کیمپ لگا کر لوگوں کا اندراج شروع کیا ہے۔ حکومت ہر وہ کام کرتی ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ حکومت کا کام ہی عوام کو فائدہ پہنچانا ہے اور یہ کام حکومت بہت اچھی طرح سے کر رہی ہے۔ رجسٹریشن کے بعد عوام کو سستے میں اشیاء دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Rally Against Rajasthan Govt اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ
بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔وہ صرف ریاست کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اجمیر میں بی جے پی نے ایک عوامی احتجاجی ریلی اور گھیراؤ کا اہتمام کیا لیکن عام لوگوں نے اس گھیراؤ پروگرام سے دوری رکھی۔
آر ٹی ڈی سی کے چیئرمین راٹھور نے کہا کہ راجستھان کی گہلوت حکومت نے لوگوں کو ₹ 500 میں سلنڈر سمیت کئی فلاحی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ اس سے عام آدمی کو بڑا ریلیف ملے گا۔بی جے پی سے عوام اب چکی ہے۔ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی نقصان پہنچنے لگا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں اشوک گہلوت غیرمعمولی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔