ETV Bharat / state

کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ - کانگریس

راجستھا میں سیاسی رسہ کشی کے دوران آج کانگریس نے اجمیر میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

راجستھا میں سیاسی رسہ کشی کے دوران آج کانگریس نے اجمیر میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 5:12 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر میں ریاستی کانگریس کے ذریعہ پوری ریاست میں کال کے تحت آج کانگریس نے بھی مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے صدر رام ناتھ کووند کے نام میمورنڈم حوالے کرکے راجستھان میں جمہوریت کو بچانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کانگریسی اجمیر کے ڈاک بنگلے پر جمع ہوئے اور مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ پہنچے، جہاں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر شری گوپال باہیتی، سابق نائب وزیر للت بھاٹی، سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر راج کمار جے پال کی مشترکہ قیادت میں اکثریت والی کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے گورنر سے اسمبلی کا سیشن بلانے کی مانگ کی، تا کہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اپنی اکثریت ثابت کرسکیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر باہیتی نے کہا کہ اجمیر ہی نہیں پورے راجستھان میں کانگریس متحد ہیں اور بی جے پی کے خلاف عوام مشتعل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر آئینی طریقے سے کابینہ کے مطالبے پر اسمبلی طلب کرے تاکہ ایوان میں ہی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر راج کمار جے پال نے گورنر سے مرکز کے دباؤ سے اوپر اٹھ کر اسمبلی سیشن بلائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.