ریاست راجستھان میں گزشتہ روز 11 آر پی ایس (راجستھان پولیس سروز) افسر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اس تبادلہ کی فہرست میں جے پورے پولیس کمشنریٹ کے اے ڈی سی پی سمت گپتا کا بھی نام شامل ہے۔جس کی وجہ سے کانگریسی رہنماؤں میں ریاستی حکومت کے خلاف غصہ نظر آرہا ہے۔
کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے راجستھان کی کانگریس حکومت کو اس بات کی تنبیہہ دی گئی ہے کہ اگر اے ڈی سی پی سمت گپتا کے تبادلہ کو روکا نہیں جاتا ہے تو جے پور میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کانگریسی رہنما وسیم خان کا کہنا ہے کہ جب سے اے ڈی سی پی سمت گپتا ہمارے علاقے میں آئے ہیں تب سے ہمارے علاقے کا ماحول جرائم سے پاک ہوا ہے۔ ہمارے علاقے میں جو جرم ہوا کرتے تھے وہ اب نہیں ہورہے ہیں۔سمت گپتا کی وجہ سے بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد میں خوف کا ماحول نظر آتا ہے۔ اگر علاقے میں کسی طرح کا کوئی مسئلہ پیش بھی آتا ہے تو سمت گپتا اس کو پیار اور محبت سے سمجھاکر حل کرتے ہیں۔ اس بہترین افسر کا ہمارے علاقے سے تبادلہ کردینا غلط ہے۔
مزید پڑھیں:جے پور: سڑک حادثے پر وزیراعلی کا اظہار غم
وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم راجستھان حکومت کو کہنا چاہتے ہیں کہ اگر سمت گپتا کا تبادلہ نہیں روکا گیا تو ہم راجستھان حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں گے، جس کی پوری ذمہ داری راجستھان حکومت کی ہوگی۔
اب راجستھان حکومت کی جانب سے سمت گپتا کے تبادلے کو روکا جاتا ہے یا نہیں، یہ تو فی الحال وقت ہی بتائے گا۔