ETV Bharat / state

Congress Leader Criticized BJP Leaders: کانگریس رہنما کا بی جے پی کے رہنماؤں پر تنقید

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیق کی جانب سے اشوک گہلوط سے مانگے گئے استعفیٰ کے بیان پر پلٹوار کرتے ہوئے راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو پہلے اپنے گریبان میں دیکھنا چاہئے۔ Congress Leader Criticized BJP Leaders

کانگریس رہنما کا بی جے پی کے رہنماؤں پر تنقید

author img

By

Published : May 31, 2022, 5:43 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جےپور پہنچے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیق نے کانگریس حکومت پر متعدد الزام عائد کرتے ہوئے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے پلٹوار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہئے اور اشوک گہلوت کے استعفیٰ سے پہلے دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کو استعفیٰ دینا چاہئے'۔ BJP demands resignation of Ashok Gehlot

رفیق خان نے کہا کہ 'ملک میں آج غریب کے گھر پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے، بنا کسی وجہ کے لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے، لوگوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے، مظلوموں کو بغیر کسی قصور کے پریشان کیا جارہا ہے، اس بی جے پی کے رہنماؤں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے پھر راجستھان حکومت پر انگلی اٹھانی چاہیے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت ریاست میں بہترین کام کر رہے ہیں اس لئے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ان پر بلاوجہ الزام لگا رہے ہیں جس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.