نئی دہلی: کانگریس کی تادیبی کمیٹی نے راجستھان میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے سلسلے میں باغیانہ تیور اختیار کرنے والے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کے حامی تین لیڈروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ کانگریس کے مرکزی مبصرین نے پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو جے پور میں سینئر رہنماؤں ملک ارجن کھڑگے اور اجے ماکن نے اتوار کے ہائی ڈراما پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد تادیبی کمیٹی نے گہلوت کے حامی تین رہنماؤں، آر ٹی ڈی سی کے صدر دھرمیندر راٹھور، اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ مہیش جوشی اور پارلیمانی امور کی وزیر شانتی دھاریوال کو نوٹس دیا گیا ہے۔ show cause notice to three Rajasthan leaders
پارٹی نے یہ قدم دونوں مبصرین کی رپورٹ ملنے کے بعد اٹھایا ہے۔ مبصرین نے کچھ رہنماؤں کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی تھی، جس میں دھاریوال کا نام سرفہرست تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Political Crisis کانگریس صدر کے لیے گہلوت پہلی پسند نہیں، سچن پائلٹ دہلی روانہ
قابل ذکر ہے کہ دونوں مبصرین پیر کے روز دہلی پہنچے تھے اور انہوں نے شام کو سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا لیکن محترمہ گاندھی نے ان سے تحریری طور پر تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا، جس کے بعد تینوں لیڈروں کو نوٹس جاری کیا گیا۔
یو این آئی