کوٹہ: کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈ سے کی پارٹی نہیں ہے۔ راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد ضلع جھالواڑ کے چنوالی پلیا کے نزدیک ایک مختصر استقبالیہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ راہل گاندھی مدھیہ پردیش سے چنولی کے راستے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد پرجوش نظر آئے اور ان کا استقبال کرنے پہنچے تمام کانگریسی لیڈروں بشمول وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ان کا گرمجوشی اور پیار سے استقبال کیا۔ Bharat Jodo Yatra in Rajasthan
راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے بعد ایک مختصر جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر حملہ کیا اور اپنی مختصر تقریر میں بھارت جوڑو یاترا کے مقصد کو واضح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے بی جے پی پریشان، سچن پائلٹ
یو این آئی