ETV Bharat / state

'کانگریس اردو سے بچوں کو محروم کر رہی ہے' - بی جے پی کے سینئر رہنما راجیندر سنگھ راٹھور

راجستھان میں اردو کو لے کر مخالفت بڑھتی ہی جا رہی ہے، تو وہیں اب اردو کو لے کر بی جے پی کی جانب سے بھی کانگریس پر الزام لگائے جا رہے ہیں۔

'کانگریس اردو سے بچوں کو محروم کر رہی ہے'

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 12:41 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی راجیندر سنگھ راٹھورکا کہنا ہے کہ اردو، سندھی، پنجابی اور گجراتی پڑھنے والے طالب علم کے ساتھ جو ناانصافی کانگریس حکومت کر رہی ہے وہ سرا سر غلط ہے، اس لیے عوام میں غصہ نظر آرہا ہے۔

'کانگریس اردو سے بچوں کو محروم کر رہی ہے'

بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ اردو کو لے کر ڈانڈی یاترا تک ایک سابق رکن اسمبلی کی بیٹے نکال چکے ہیں یہ حکومت کے منہ پر طماچہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کیا ان سب کا مطالبہ یہی ہے کہ 2004 میں جو بی جے پی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کو لے کر حکم جاری کیے گئے تھے جس میں ایک کلاس میں 10 بچے اور ایک اسکول میں 40 بچے کسی خاص تبقہ سے تعلق رکھتے ہوں ان کو ان کی بولی کے مطابق اردو، سندھی، پنجابی اور گجراتی پڑھانے کے لئے ایک ٹیچر کو مقرر کیا جائے گا لیکن ان تمام حکم نامے کی تعمیل راجستھان حکومت نہیں کر رہی ہے۔

راجیندر راٹھور کا کہنا ہے کہ جو حکومت ایک خاص طبقہ کو محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کر رہی ہیں اور یہی حکومت اردو زبان کو بند کرنے کا کام راجستھان میں کر رہی ہے اس سے بچے محروم بھی ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.