ETV Bharat / state

PM Modi On Congress 'کانگریس حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی' - راجستھان اردو نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سرحدی علاقوں میں سڑکیں تعمیر کرنے سے ڈرتی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 10:31 AM IST

دوسہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ملک کے فوجیوں کی بہادری کو کم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی کہ کہیں دشمن اس کے ذریعے ملک کی سرحدوں میں داخل نہ ہو جائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے بعد منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت سرحدی دیہاتوں اور قصبوں کی ترقی نہیں چاہتی تھی، اسے ڈر تھا کہ اگر سرحدی علاقوں میں راستے اور سڑکیں بنیں گی تو دشمن اس پر چلتے ہوئے آگیا تو کیا ہوگا۔ کانگریس ہمیشہ ہمارے سپاہیوں کی ہمت اور بہادری کو کم سمجھتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کو دشمن کو سرحد پر روک دینا اور انہیں منہ توڑ جواب دینا بخوبی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سرحدی اضلاع اور دیہاتوں میں بھی تیز رفتاری سے ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں سڑک اور ریل کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار کیا جا رہا ہے اور سرحدی علاقوں میں 1400 کلومیٹر کا کام ہو رہا ہے نیز راجستھان میں ایک ہزار کلومیٹر مزید سڑکیں بنانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے راجستھان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی راجستھان کو نئے امکانات کی ریاست بنارہی ہے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : مودی نے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.