ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں قدیمی چراغدان کی حالت خستہ - درگاہ کے حمیدیہ دالان

اجمیر شریف درگاہ میں پانچ سو برس پرانا 12 فٹ اونچا چراغدان اب زائرین کے لیے خطرہ بن گیا ہے، 101 چراغ سے روشن ہونے والا یہ چراغ دان ضعیفی حالت میں پہنچ گیا ہے۔ جس کے گرنے کا ڈر اب زائرین اور درگاہ کے خادموں کو ستانے لگا ہے۔

اجمیر درگاہ میں قدیمی چراغدان کی حالت خستہ

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 3:04 PM IST

Updated : Sep 28, 2020, 4:06 PM IST

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے حمیدیہ دالان میں یہ چراغ دان ہے جہاں اکثر عقیدت مند 101 چراغ روشن کر کے بارہ فٹ بلند اس چراغدان کو روشن کرتے ہیں۔لیکن اب عقیدت مند اس کے پاس جانے سے پرہیز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اجمیر درگاہ میں قدیمی چراغدان کی حالت خستہ

خادموں کے مطابق جڑ سے کمزور ہوچکا ہوا یہ چراغ دان ایک طرف سے جھک چکا ہے، جس کی وجہ سے درگاہ میں کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

خادم سید معین میاں چشتی نے بتایا کہ یہ چراغ دان اوپر سے ٹیڑھا ہوگیا ہے، اس میں کئی جگہ سے دراریں آگئی ہیں۔ہم نے لاک ڈاؤن سے قبل درگاہ کے کچھ حصے کی مرمت کروائی تھی۔اس لیے درگاہ کمیٹی سے اپیل ہے کہ وہ اس جانب توجہ مرکوز کریں ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

درگاہ کے خادم کا الزام ہے کی درگاہ کمیٹی اس چراغدان کو درست کروانے میں لاپرواہی دکھا رہی ہے، جس کی وجہ سے پانچ سو برس قدیم چراغ گر سکتا ہے۔ جیسا کہ اس سے قبل برسات کے موسم میں اسی کے نزدیک بنا دوسرا چراغدان بھی گر گیا تھا، لیکن اس وقت غنیمت رہی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے درگاہ بند تھی اور کوئی زائرین وہاں موجود نہیں تھا ۔لیکن اب درگاہ بھی کھلی ہوئی ہے اور زائرین بھی موجود ہیں۔

خادم قطب الدین سخی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران درگاہ میں موجود دوسرا چراغ دن بھی گر گیا تھا اور اب اس چراغ دان کی بھی حالت خستہ ہے، جس سے کسی بھی قسم کا حادثہ ہونے کا خدشہ بنا ہوا ہے۔اس لیے اس مرمتی کام کو جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ درگاہ میں اسی طرح کئی ایسی تاریخی نشانیاں موجود ہیں، جن کی حالت خستہ ہوگئی ہے۔جس پر درگاہ انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، ورنہ کبھی بھی کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 4:06 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.