ETV Bharat / state

'راجستھان میں حکومت گرانے کی کوشش' - کورونا کی جنگ

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے صحافیوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کی۔

راجستھان میں حکومت گرانے کی کوشش
راجستھان میں حکومت گرانے کی کوشش
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 4:08 PM IST

Updated : Jul 11, 2020, 7:13 PM IST

اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا سے جنگ ساتھ ہی مجھے اور میرے اراکین اسمبلی اور وزراء کو حکومت بچانے کے لیے جدو جہد کرنی پڑرہی ہے۔

بی جے پی حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے۔اس معاملے میں اے ایس بی نے شکایت درج کرائی ہے اور آزاد اراکین اسمبلی سریش ٹانک ، رکن اسمبلی خوشویر سنگھ اور اوم پرکاش ہوڈلا کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔

راجستھان کی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت

راجستھان میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوشش کے درمیان اشوک گہلوت نے صحافیوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔

اسی دوران وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈ 19 سے لڑائی کے لیے ہم بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو ساتھ لے کر چل رہے تھے، لیکن بی جے پی رہنماؤں نے ساری حدیں پار کردی، کورونا کی جنگ کے درمیان مجھے اور پارٹی کے اراکین اسمبلی کو حکومت بچانے کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔

راجستھان کی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت

وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ خرید و فروخت میں لگے ہوئے ہیں۔اروناچل پردیش کے ایک سابق وزیر اعلی کو خود کشی کرنا پڑا، اتراکھنڈ میں کیا کیا، مہاراشٹر میں تو تینوں نے غضب ہی کردیا، اکثریت نہ ہونے کے باوجود سیدھے حلف دلوادیا۔ کرناٹک میں بھی خرید و فروخت کرکے حکومت بنائی، مدھیہ پردیش میں بھی کیا ہوا سب کے سامنے ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2020, 7:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.