ETV Bharat / state

Gehlot Unveiled Martyr Statue راجستھان کے گھر گھر میں حب الوطنی اور قوم پرستی کا جذبہ، گہلوت

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے شہداء کے لواحقین کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس میں شہداء کے بچوں کو ملازمت دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 9:59 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بیکانیر: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ راجستھان کے سپوتوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی ہیں اورگھر گھر میں قوم پرستی اور حب الوطنی کا جذبہ ہے۔ ایسے سپوتوں کی قربانیوں کے لئے قوم احسان مند رہے گی۔اشوک گہلوت نے ہفتہ کو بیکانیر میں شہیدوں کی شہادت کو سلام کیا۔ انہوں نے سری ڈنگر گڑھ کے دھیردیسر چوٹیان میں شہید ہیرو راکیش چوٹیا اور سونیاسر شیودان سنگھ میں شہید ہیت رام گودارا کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں شال پہناکر استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں کہا کہ گاؤں میں شہید کا مجسمہ نصب کرنا ایک مثالی کام ہے۔ مجسمے سے آنے والی نسلوں کوسبق ملیگی۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے شہداء کے لواحقین کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس میں شہداء کے بچوں کو ملازمت دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک کی مختلف ریاستوں میں شہداء کے لواحقین کو دیئے جانے والے پیکیج کا مطالعہ کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی یہ کوشش رہے گی کہ مادر وطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے فوجیوں کے اعزاز میں لواحقین کو بہترین پیکیج ملے۔

وزیر اعلیٰ نے تقریب میں دھیردیسر چوٹیان کے سب ہیلتھ سنٹر کو پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اور سونیاسر شیودان سنگھ کے سب ہیلتھ سنٹر کو پرائمری ہیلتھ سنٹر کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فوری طور پر انتظامی منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور امدادی وزیر گووندرام میگھوال، راجستھان اسٹیٹ ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر رامیشور ڈوڈی، کیش کلا بورڈ کے صدر مہیندر گہلوت، ماٹی کلا بورڈ کے صدر ڈنگررام گیدر، بھودان بورڈ کے صدر لکشمن کڑواسرا، گجرات کے راجیہ سبھا کے رکن شکتی سنگھ گوہل، کانگریس ریاست کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا ور دیگر عوامی نمائندے، سماجی کارکن سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Chiranjeevi Health Insurance Scheme چیف منسٹر چرنجیوی انشورنس 'پہلا سکھ نیروگی کایا'عزم کو سچ کر رہا ہے، گہلوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.