ETV Bharat / state

گہلوت نے جواہر لعل نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا - اردو نیوز راجستھان

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی 57 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

cm ashok gehlot pays tribute to jawaharlal nehru on death anniversary
گہلوت نے جواہر لعل نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : May 27, 2021, 2:21 PM IST

اشوک گہلوت نے کہا کہ آزاد بھارت کے تعمیر نو کے معمار، عالمی سطح کے بہترین اداروں کے خالق، جدید بھارت کے تخلیق کار، ملک کے پہلے وزیر اعظم اور بھارت رتن یافتہ پنڈت جواہر لعل نہرو کی برسی پر پرخلوص سلام۔

tweet
ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت کے سامنے متعدد چیلنجز تھے۔ ملک کو تعلیم، سکیورٹی، روزگار، انفراسٹرکچر، زراعت، صنعت، معاشرتی ترقی یعنی تمام شعبوں میں تحفظ چاہیئے تھا۔

پنڈت نہرو نے ملک کے تمام مسائل کو ایک بہترین شکل میں تبدیل کردیا اور آج جو بھارت ہم دیکھ رہے ہیں اس کی بنیاد بھی رکھی۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ پنڈت نہرو نے 2 اکتوبر 1959 کو بھارت میں پنچایتی راج کی تشکیل راجستھان کے ناگور ضلع میں کی تھی۔ ہم ان کی برسی کے موقع پر بھارت کی تعمیر میں شراکت داری نبھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بھی پنڈت نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین اور سلام پیش کیا۔ سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے پنڈت نہرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں اہم کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ بھارت کی تعمیر نو میں پنڈت نہرو نے جو تعاون دیا ہے اس کے لئے قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

مزید پڑھیں:

jawaharlal nehru death anniversary: جدید بھارت کے معمار جواہر لعل نہرو

اسی طرح ریاستی کانگریس صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا، وزیر زراعت لال چند کٹاریہ اور وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچریاواس اور دیگر کئی کانگریس رہنماؤں نے پنڈت نہرو کو خراج پیش کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.