ETV Bharat / state

گہلوت پرچہ نامزدگی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے سجان گڑھ روانہ

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 12:17 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ریاست میں آئندہ 17 اپریل کو ہونے والے تین اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کے وقت ان کی حمایت میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کے لئے یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سجان گڑھ روانہ ہوئے۔

cm ashok gehlot leaves for sajjangarh to attend nomination papers of congress candidate
گہلوت پرچہ نامزدگی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے سجان گڑھ روانہ

گہلوت ہیلی کاپٹر سے ضلع چورو کےسجان گڑھ کے لئے روانہ ہوئے جہاں پارٹی امیدوار سابق وزیر بھور لال میگوال کے بیٹے منوج کمار میگوال کے پرچہ نامزدگی کے وقت تقریباً گیارہ بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پارٹی کے ریاستی انچارج اجے ماکن، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ جلسے سے خطاب کرے گے۔ اس موقع پر اعلی تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھٹی اور کئی دیگر لیڈر سجان گڑھ پہنچ چکے ہیں۔

ڈوٹاسارا نے بتایا کہ گیارہ بجے سجان گڑھ، دوپہر ایک بجے ساہڈہ اور 3 بجے اور راجسمند اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ عوامی جلسے میں گہلوت کے علاوہ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور انچارج اجے ماکن، پائلٹ اوردیگر جلسے سے خطاب کر یں گے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان ضمنی انتخابات: پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج

واضح رہے کہ کانگریس نے ساہڈا سیٹ سے مرحوم اور سابق رکن اسمبلی کیلاش تریویدی کی اہلیہ گایتری دیوی، سجان گڑھ سے منوج کمار میگوال اور راجسمند سیٹ سے نیا چہرہ تن سکھ بوہرہ کو میدان میں اتارا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.