نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک آج بھی تین صدیوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے، 300 سے زائد برسوں سے اس جبہ مبارک کی زیارت بھی کرائی جارہی ہے۔
اس جبہ مبارک کی زیارت ضلع ناگور کے رول گاؤں میں ہر برس عرس کے موقع پر کرائی جاتی ہے، لیکن اگر کوئی شخص عام دنوں میں بھی جبہ مبارک کی زیارت کرنے کا خواہش مند ہوتو وہ کرسکتا ہے۔
ہر برس یہاں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر میں تین روزہ عرس بھی ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔
بریلی: عرس رضوی کا آغاز 23 اکتوبر سے
ہجری 561 میں قاضی حمیدالدین ناگوریؒ جب حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے ہمراہ بھارت تشریف لائے تھے تو اس وقت انہوں نے اپنے ساتھ آپؐ کا جبہ مبارک بھی بھارت لائے تھے۔جو آج بھی جوں کا توں محفوظ رکھا ہوا ہے۔