ETV Bharat / state

Chishty Foundation بھارتیہ سرو دھرم سنسد، مذہبی ہم آہنگی کیلئے ایک قومی پلیٹ فارم

نئی دہلی میں بھارتیہ سرو دھرم سنسد تنظیم کی جانب سے 15ویں قومی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع 'سوامی وویکانند کی تعلیمات اور موجودہ نسل سے اس کی مطابقت' ہے۔ اس کانفرنس میں مختلف مذہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

بھارتیہ سرو دھرم سنسد، مذہبی ہم آہنگی کے لئے ایک قومی پلیٹ فارم

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 2:00 PM IST

اجمیر: سرو دھرم سنسد کی جانب سے نئی دہلی میں 'سوامی وویکانند کی تعلیمات اور موجودہ نسل سے اس کی مطابقت' کے عنوان سے قومی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے گدی نشین اور چشتیاں فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے اس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی بین المذاہب کانفرنس میں مختلف مذاہب کے سرکردہ مفکرین، روحانی پیشوا، مذہبی اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں جین آشرم گلوبل پیس فاؤنڈیشن سے سوامی وویک مونی جی مہاراج جی، روحانی مفکر شری موہن جی - صدر گلوبل موہن جی فاؤنڈیشن پدم بھوشن شری سدگرو جی گوا آشرم ، اجمیر درگاہ شریف، سے حاجی سید سلمان چشتی گدی نشین کے طور پر مذہبی روحانی پیشوا موجود تھے۔

بھارتیہ سرو دھرم سنسد، مذہبی ہم آہنگی کے لئے ایک قومی پلیٹ فارم

انہوں نے کہا کہ آگرہ کے ریو بشپ، آریہ سماج کے سوامی برہمانند جی، سکھ کمیونٹی سے پرمجیت سنگھ چنڈوک جی، بھدسٹ کمیونٹی سے بھیکھو سنگھاسینا جی، ایچ ایچ دلائی لامہ کے نمائندے لاما یشی جی، یہودی برادری سے ربی مالیکر ازکل، برہما کُرما سے ڈاکٹر بنی سرین، ویر سنگھ ہٹکاری جی - سربراہ، رویداس سنت سماج، فادر ایم ڈی تھامس - دہلی کرسچن کمیونٹی، آچاریہ رام پرویش پوری جی مہاراج - پروہت کامکشا مندر، آسام, بہت سے دوسرے معزز روحانی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Hazrat Khwaja Fakhruddin Chishti اجمیر درگاہ سے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی کیلئے چادروں کا جلوس روانہ

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ورلڈ پارلیمنٹ آف ریلیجنز، جو کہ قومی بین المذاہب کانفرنس کے بعد منعقد ہونے والی ہے۔ کانفرنس کا مقصد بین المذاہب مکالمے، تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ نیز انسانیت کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔ پارلیمنٹ کانفرنس میں کلیدی تقاریر، پینل مباحثے، ثقافتی پروگرام، اور ورکشاپس ہوں گی جن کا مقصد بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا، امن قائم کرنا اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.