اجمیر: صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 810 ویں عرس مبارک Ajmer Sharif dargah Urs کے موقع پر سیاستدانوں کی جانب سے چادر پہنچنی شروع ہوگئی ہے۔
اسی سلسلے میں آج خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما چراغ پاسوان Lok Jan Shakti Party Leader Chirag Paswan کی چادر بھی اجمیر شریف پہنچ چکی ہے۔ وہیں خواجہ کے مزار پر چراغ پاسوان کے نمائندہ صابر علی نے چادر پیش کر کے ان کی طرف سے بھیجا گیا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
خواجہ صاحب کی 810 ویں عرس مبارک پر لاکھوں زائرین اجمیر شریف پہنچتے ہیں۔ زائرین مزار پر پھول اور چادر پیش کرتے ہونے دعائیں مانگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی سیاسی پارٹی کے نمائندوں نے بھی اپنی چادریں بھیج کر خواجہ کے دربار میں اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی ہے۔ Chirag Paswan Offers Chadar at Ajmer Dargah
یہ بھی پڑھیں: Urs Hazrat Khawaja Gharib Nawaz: عرس حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے موقع پر پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ
واضح رہے کہ خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس مبارک چھ فروری تک جاری رہے گا۔ خواجہ صاحب کے آستانے پر سیاسی پارٹی اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ فلم اسٹار اور ادنیٰ سے اعلی تمام عقیدت مند اپنی حاضری پیش کر رہے ہیں۔ Ajmer Sharif dargah Urs