ریاست راجستھان کے مسلم چھپہ سماج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضلع بھلواڑا میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو گھر گھر جا کر کھانا کے پیکٹ تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسک بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ مسلم طبقے میں ویکسینیشن کی گزارش کی جا رہی ہے۔
کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کے تحت غریب طبقہ کو روزی روٹی اور بیروزگاری کا شکار ہونا پڑا ہے۔ ایسے میں کئی خاندانوں کو کھانے پینے کے لیے محتاج ہونا پڑ گیا ہے۔ ایسے حالات میں راجستان چھپہ سماج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں کو ماسک اور کھانا تقسیم کیا گیا, اسکے علاوہ ضرورت کا سامان بھی فراہم کرائے جا رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ مسلم چھپا سماج کے نوجوانوں نے مل کر خدمت خلق کا زمہ اٹھایا ہے اور ضرورت مندوں کی ہر ممکن کوشش کر مدد کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ غریب بچیوں کی شادی کا اجتماعی پروگرام بھی تین مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔ فی الحال کورونا وبا کے مدنظر لوگوں میں ویکسینیشن کی بیداری پیدا کر رہے ہیں اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ حکومت کی گائیڈ لائن کا احترام کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔