چینی مانجھا نے نہ جانے کتنوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، لیکن کاروائی کے نام پر صرف مہم کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ بازاروں میں کھلے عام سے چینی مانجھا فروحت بھی ہو رہا ہے اور لوگ خرید بھی رہے ہیں۔ معاملہ دارالحکومت تریپولیہ بازار کا ہے، جہاں ایک چار سالہ بچہ چینی مانجھے کی گرفت میں آنے سے گلا کٹ گیا اور اس کی موت ہو گئی ۔
دراصل ، شام 5 بجے کے قریب معصوم اپنے والد عزیزالدین کے ساتھ اپنی خالہ کے گھر جارہا تھا۔ اس دوران ، چینی مانجھے سے گلا کٹ گیا اور اس کی دردناک موت ہو گئی۔ عید گاہ کے پاس رہیمن کالونی کا رہنے والے فیض الدین نرسری میں پڑتھتا تھا۔
ایسی صورتحال میں ایڈیشنل پولیس کمشنر اشوک گپتا نے کہا ہے کہ اب چینی مانجھا فروخت کرنے والے دکانداروں کی تفتیش کے لیے ایک مہم شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تھانے انچارج کو احکامات جاری کیے جائیں گے اور احکمات نہیں ماننے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔