ETV Bharat / state

اجمیر: ولی قطب المدارؓ کا چِلّا مبارک، کثیر تعداد میں پہنچے زائرین

اجمیر شہر صوفیزم کا گہوارا ہے، جہاں سلطان الہند خواجہ غریب نواز کا مرکز ہے تو وہیں دو ہزار فٹ کی بلندی پر قطب المدار صاحب یعنی حضرت بدیع الدین احمد زندہ شاہ مدارؓ کا چِلّا شریف بھی ہے۔

اجمیر: ولی قطب المدارؓ کا چِلّا مبارک، کثیر تعداد میں پہنچے زائرین
اجمیر: ولی قطب المدارؓ کا چِلّا مبارک، کثیر تعداد میں پہنچے زائرین
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 4:54 PM IST

ملک شام کے شہر حلب میں ولادت پائے حضرت سید بدیع الدین احمد زندہ شاہ ولی قطب المدار صاحب کا چلّا اجمیر کی وادیٔ مدار ٹیکری پر ہے، 596 برس کی طویل زندگی سے بذریعہ صوفیزم اور اسلام کا پیغام دینے والے، مدار صاحب کا عرس ہر برس مکھن پور میں منایا جاتا ہے۔

اجمیر: ولی قطب المدارؓ کا چِلّا مبارک، کثیر تعداد میں پہنچے زائرین

اسی طرز پر اجمیر شریف میں بھی ان کے مریدین بلند پہاڑی کی چوٹی پر عرس کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس عرس کے موقع پر جھولی پھیلا کر اس میں بچوں کو اچھالا جاتا ہے، اس درمیان بلند آواز میں دم مدار بیڑا پار کے نعرے بھی لگائے جاتے ہیں۔

حضرت سید بدیع الدین احمد صاحب نے 596 برس کی زندگی پائی اور ایک لباس میں ہی تا زندگی گزار دی اور اجمیر کی مدار پہاڑی پر اللہ کی عبادت کی۔

اس درمیان مردوں کو زندہ کرنے جیسی مختلف کرامات اور اپنے حسن اخلاق سے عوام کا دل جیتا، یہی وجہ ہے کہ آج سارے عالم میں ان کے لاکھوں کروڑوں مریدین موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.