راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر ملی ہے، ان کے انتقال پر میں دل سے غم کا اظہار کرتا ہوں۔
ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کو اس نقصان کو برداشت کرنے اور صبر کرنے کی طاقت ملے۔
ان کے انتقال سے بالی ووڈ میں ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں جو بھی کردار ادا کیا ہے اس کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وہیں، راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم اور راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ نے بھی اپنے غم کا اظہار کیا گیا ہے اور ٹویٹ کر کے لکھا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے ہم لوگوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ بالی ووڈ کے لیے جو انہوں نے کام کیا ہے، اس کام کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔
مزید پڑھیں:Dilip kumar's Journey: لیجینڈری اداکار دلیپ کمار کا فلمی سفر
وہیں، راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بودھوالی سمیت راجستھان حکومت میں وزیر اور بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔