ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی وزیراعظم سے اپیل - معاشی کساد بازاری

ریاست راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے موجودہ صورتحال کے مد نظر کووِڈ۔19 وبا سے متعلق وزرائے اعلیٰ سے جلد تبادلہ خیال کرنے کی گذارش کی ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 8:29 PM IST

مسٹر گہلوت نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ کووِڈ۔19 وبا سے ملک کی لڑائی فیصلہ کن دور میں پہنچ چکی ہے۔

تمام ریاستوں نے اپنی مکمل قوت و وسائل سے کووِڈ-19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

ساتھ ہی اس وبا سے پیدا شدہ معاشی کساد بازاری میں اپنا روزگار، ذرائع آمدنی کھو چکے عوام کی مالی امداد بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل اور چیلنج بھرے وقت میں گذشتہ کچھ مہینوں میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معنیٰ خیز مذاکرہ کیا گیا جو قابل تعریف تھی۔

یہ بھی پڑھیے:سواتنترا دیو سنگھ کورونا وائرس کے شکار

ایسے مذاکروں سے باہم معلومات بانٹنے، مختلف ریاستوں میں اختیار کی جانے والی بہتر پالیسی کی معلومات اور باہمی رابطہ کاری قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.