ETV Bharat / state

اشوک گہلوت نے شب برأت کی مبارک باد دی

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے شب برأت کے موقع پرمسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے، ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ وہ باہر نہ نکلیں اور گھر پر ہی رہ کر عبادت کریں۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے شب برات کے موقع پر مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 9:26 AM IST

Updated : Apr 9, 2020, 9:34 AM IST

اسلامی سال کے ساتویں مہینے یعنی شعبان المعظم کی پندرہویں شب میں منائے جانے والے شب برأت پر راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹ کے ذریعہ عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'میں تمام مسلم بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اس پر عمل کریں اور کہیں پر بھی ایک ساتھ جمع ہونے سے گریز کریں ۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے شب برات کے موقع پر مبارکباد پیش کی
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے شب برات کے موقع پر مبارکباد پیش کی

اتنا ہی نہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شب برأت عبادت کرنے و گناہوں سے توبہ کرنے کی رات ہے، مسلم بھائی اور بہن اس رات میں نماز کے بعد خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ پوری عالم میں پھیلی ہوئی یہ وبا جلد سے جلد ختم ہو اور جو لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں وہ بھی جلد صحت یاب ہو جائے۔

واضح رہے کہ راجستھان میں اب تک 383 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Last Updated : Apr 9, 2020, 9:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.