ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ حکومت کو دھچکا - شیڈولڈ کاسٹ

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے ریاست میں 82 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق ریاستی حکومت کے آرڈر پر آج روک لگادی۔

چھتیس گڑھ حکومت کو دھچکا
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 7:55 PM IST

چیف جسٹس رام چندر مینن اور جسٹس پارتھ پریتم ساہو کی بینچ نے متعلقہ معاملے میں مختلف فریقین کی طرف سے دائر عرضیوں کی سماعت کے بعد یکم اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
ریاستی حکومت نے چارستمبر 2019 کو جاری آرڈر میں ریاست میں دیگر پسماندہ طبقات کو ملنے والے ریزرویشن کوبڑھاکر27 فیصد کردیا تھا۔ اس سے شیڈولڈ کاسٹ‘ شیڈولڈ ٹرائب ’دیگر پسماندہ طبقات اور مرکز کے اعلی ذات کو 10فیصد ریزرویشن کو ملا کر ریاست میں مجموعی ریزرویشن 82 فیصد ہوگیا تھا۔اس کے علاوہ خواتین‘معذور اور دیگر زمرہ کے لئے بھی ریزرویشن کو شامل کرنے سے ریزرویشن کی حد 90فیصد تک پہنچ رہی تھی۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کئی لوگوں نے عدالت میں عرضی دائر کردی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

Intro:Body:

fgsg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.